ہالی ووڈ اداکارول سمتھ بھی ایشوریا کے دیوانے نکلے
10 اکتوبر 2018 (12:52) 2018-10-10

ہالی ووڈ (جی این این) ہالی وڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا کے حسن کی تعریفیں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ان کی ایشوریہ رائے کیساتھ ملاقات ہوئی تھی وہ ہالی ووڈ کے بعد اب بالی ووڈ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ اداکارہ ایشوریہ رائے کیساتھ اداکاری کے خواہشمند ہیں۔ول سمتھ نے مزید کہا کہ انہیں ایشوریا کی اداکاری اور شخصیت نے بہت متاثر کیا ہے اور یہ اگر وہ بالی ووڈ کے کسی پراجیکٹ میں کام کرتے ہیں تو وہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ 


ای پیپر