فوٹوبشکریہ فیس بک

دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مستحکم
10 اکتوبر 2018 (12:26) 2018-10-10

دبئی : پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 370 رنز سے زائد کی برتری کیساتھ پوزیشن مستحکم بنا لی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

دبئی میں جاری افتتاحی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 3 وکٹ اور 45 رنز کیساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع کر دیا ہے۔ نوجوان اوپنر بیٹسمین امام الحق 46 جبکہ حارث سہیل 39 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

اس سے قبل بلال آصف کے 6 اور محمد عباس کے 4 شکار کی بدولت آسٹریلیا 202 رنز پر آل آؤٹ ہوا تھا جبکہ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 482 رنز کا ٹوٹل بنایا تھا۔

 


ای پیپر