فوٹوبشکریہ فیس بک

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
10 اکتوبر 2018 (11:28) 2018-10-10

اسلام آباد: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم کورکمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف آئی جی آرمز تعینات ہو گئے ہیں۔

 

 

 


ای پیپر