ملتان سلطانز معاہدہ منسوخی کے بعد پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا
10 نومبر 2018 (23:04) 2018-11-10

لاہور : ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے نام کا اعلان، پاکستان سپر لیگ 4 میں 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی، ملتان سلطانز اب چھٹی ٹیم کہلائے گی، مزید معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 میں 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔

ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد ملتان سلطانز اب پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کہلائے گی۔ چھٹی ٹیم کی خریداری کے بعد اس کے نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چھٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مینیجمنٹ کے معاملات خود دیکھے گا۔


ای پیپر