مردان میں آسیہ کی رہائی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 11افراد کیخلاف مقدمہ در ج
10 نومبر 2018 (17:21) 2018-11-10

مردان : مردان پولیس نے آسیہ کی رہائی اور مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ مقدمہ تھا نہ تخت بھائی کے ایس ایچ او نور محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق مردان پولیس نے آسیہ کی رہائی اور مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 11افراد کیخلاف مظاہرہ کر دیا ، مظاہرین نے نفرت انگیز تقاریر کیں ، نامزد ملزمان نے سپریم کورٹ اور حکومت کے خلاف نعر ے بازی کی ۔مظاہرے کی قائدین پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پر مقدمات درج کیے گئے۔

ایف آئی آر میں سابق ایم این اے مولانا قاسم ، مولانا عطا الرحمن ، مولانا وارث خان ، مولانا ابراہیم ، نعمان یوسف ، مولانا یعقوب ، حاجی اقبال ، حاجی جاوید اور دیگر شامل ہیں،پولیس نے ایف آئی آر میں سات سو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔


ای پیپر