وزیر اعظم کا نقلی سگریٹ کی فروخت پر اظہار تشویش
10 نومبر 2018 (16:29) 2018-11-10

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 2005 ء کے نفاذ میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سسٹم کے جلد نفاذ کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جعلی سگریٹس کی روک تھام کے لئے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں تاخیر کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا اور ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 2005 کے نفاذ میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سسٹم کے فوری نفاذ کی ہدایت کی ہے جبکہ مسابقتی کمیشن نے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بولی کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا ہے کہ ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بولی کا طریقہ کار آسان ہونا چاہئے تاکہ آسان بولی کے ذریعے بین الاقوامی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں ۔

مسابقتی کمیشن نے اعتراض اٹھایا ہے کہ بولی کے طریقہ کار اور مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے بولی میں حصہ نہیں لیا اور موجودہ طریقہ کار کے باعث صرف ایک کمپنی نے بولی دی ۔ 


ای پیپر