سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے تنخواہوں واپسی کے لیے وزیراعظم کو خط
10 نومبر 2018 (14:20) 2018-11-10


لاہور: سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے تنخواہوں کی مد میں رقم کی واپسی کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ۔جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی وزیر اطلاعات و نشریات اور موجودہ چیئرمین پیمرا اور ممبر پیمرا کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم ہوچکی ہے ۔تعیناتی غیر قانونی اور کالعدم ہونے کے بعد ابصار عالم کو تنخواہوں کی مد میں دی جانے والی رقم واپس لی جائے ۔مزید کہا گیا ہے کہ ابصار عالم کی تمام اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں ۔ ابصار عالم نے کروڑوں روپے اضافی تنخواہ کی مد میں وصول کیے جس کی فوری واپسی کے احکامات جاری کیے جائیں 


ای پیپر