کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی جذباتی ملاقات 
10 نومبر 2018 (13:48) 2018-11-10

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز شریف نے ان کا حال پوچھا اور اس موقع پر یہ ملاقات ایک جذباتی منظر میں بدل گئی 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے حمزہ شہبازنے کمرہ عدالت میں ملاقات کی ،اس موقع پر حمزہ شہباز نے والدکی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟،شہبازشریف نے جواب دیا کہ اب کچھ بہترہے،سابق وزیراعلی کا کہناتھا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے،جھوٹے اوربے بنیادکیسزہیں،انشااللہ مقدمے سے باعزت بری ہوں گے۔


ای پیپر