پی ٹی آئی کا ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان
10 نومبر 2018 (13:18) 2018-11-10


اسلام آباد :حکومت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین کے مطابق اس سلسلے میں وزارت اطلاعات ونشریات نے محمد مصطفی سرکار دو عالم، رحمت اللعالمینﷺ کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے ہیں ۔ وزیر اطلاعات کے مطابق عالمی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمدمصطفی سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔عالمی رحمت العالمین کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے ۔


ای پیپر