قومی ٹیم کو زمبابوے سے واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ روانہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
10 May 2021 (22:40) 2021-05-10

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے سے وطن واپس لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کا بوئنگ 777 خصوصی طیارہ لاہور سے ہرارے روانہ ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 6721 کے ذریعے 29 رکنی پاکستانی سکواڈ 11 مئی کو لاہور پہنچے گا۔ کرکٹ ٹیم کو واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا جبکہ 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں میں قرنطینہ بھی لازمی کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے بعد وہیں سے زمبابوے روانہ ہو گئی تھی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے علاوہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔ 

قومی ٹیم نے ددرہ زمبابوے کے دوران عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی جبکہ دونوں ٹیسٹ میچز میں زمبابوے ٹیم کو اننگز کی شکست سے دوچار کر کے سیریز کلین سویپ کی۔ 


ای پیپر