سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 782 مریض سامنے آ گئے، 24 گھنٹوں میں 11 افراد ہلاک
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
10 May 2021 (22:33) 2021-05-10

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 782 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 11 مریض اس وباءکے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 425 ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار 743 نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور 782 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعدصوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 425 ہو گئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج کورونا کے مزید 890 مریض صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 710 افراد یعنی 92.2 فیصد کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آج سندھ میں کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے اور اس کیساتھ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4,753 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 17,962 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17,276 مریض گھروں اور 686 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، کورونا متاثرہ 655 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے بھر کے 782 کورونا کیسز میں 336 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 167، ضلع وسطی میں 78، جنوبی کراچی میں 58، ضلع غربی میں 14، ملیر میں 10 اور کورنگی میں 9 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں 189، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سجاول میں 22، 22 نئے کیسز سامنے آئے، سکھر میں 20، بدین میں 19، نواب شاہ میں 18، عمرکوٹ میں 17، ٹھٹھہ میں 15، سانگھڑ میں 12، ٹنڈو محمد خان میں 10 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔


ای پیپر