حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کے مقدمے کی ازسر نو تفتیش کیلئے ہدایات جاری کر دیں
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
10 May 2021 (21:30) 2021-05-10

اسلام آباد: حکومت نے حدیبیہ پیپرملز کے مقدمے کی ازسرنو تفتیش کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو  ہدایات دی جارہی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں لیگی صدر شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن ، سابق وزیراعظم نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا، اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔


ای پیپر