وزیراعظم کل عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں گے
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
10 May 2021 (21:13) 2021-05-10

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کل دوپہر ڈیڑھ بجے ایک بار پھر عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں گے اور سوالات کے جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہ راست بات کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت براہ راست ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کی جائے گی جبکہ ان سے بات کرنے کیلئے دوپہر ڈیڑھ بجے فون نمبر 9224900-051 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں جنہوں نے اپنے دورے کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔ 

وزیراعظم نے جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، اس سے پہلے بھی لاک ڈاﺅن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا لیکن ہم دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کے ساتھ اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی بچایا۔


ای پیپر