file photo

بڑے فیصلے ہوچکے، اب عملدرآمد کا وقت ہے: اسد عمر
10 May 2020 (16:04) 2020-05-10

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، بڑے فیصلے ہوچکے، اب عملدرآمد کا وقت ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں سے لمبے عرصے تک روزگار چھینا نہیں جاسکتا، زندگی کا پہیہ چلانے کے ساتھ ساتھ جانوں کا تحفظ بھی کرنا ہے۔

ملک بھر میں 70 لیبز کورونا ٹیسٹ کر رہی ہیں، کسی میں علامات ہیں تو ٹیسٹ ضرور کرائیں، لاہور اور پشاور میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔ سارا ملک بند کرنے کے بجائے مخصوص علاقوں پر فوکس ہو گا۔

اسدعمر نے کہا پنجاب کے 359علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، خیبرپختونخوا کے 177 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔


ای پیپر