file photo

شہزادہ فيصل بن عبداللہ کو حراست ميں رکھا جا رہا ہے: ہيومن رائٹس واچ
10 May 2020 (13:25) 2020-05-10

لندن: ہيومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ميں شہزادہ فيصل بن عبداللہ کو حراست ميں رکھا جا رہا ہے اور انہيں کسی سے رابطہ کرنے کی اجازت نہيں۔

ہيومن رائٹس واچ کے مطابق فيصل بن عبداللہ ستائيس مارچ سے حراست ميں ہيں۔ ادارے کے مطابق سعودی شہزادے کا حراستی مقام یا ان کی صحت کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔ شہزادہ فیصل کو سن 2017 ميں بھی بد عنوانی کے الزام پر حراست ميں رکھا گيا تھا۔

ايچ آر ڈبليو کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ميں کئی افراد بغير کسی قانونی چارہ جوئی کے حراست ميں ہيں۔


ای پیپر