فائل فوٹو

ٹرمپ کی کورونا کیلئے ناقص حکمت عملی سے اموات میں اضافہ ہوا: اوباما
10 May 2020 (13:16) 2020-05-10

نیویارک: امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، باراک اوباما نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی ردعمل کو تباہ کن قرار دیا۔

سابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ امریکا میں قانون کی حکمرانی داؤ پر لگی ہے۔ ٹرمپ کی کورونا وائرس کیلئے ناقص حکمت عملی سے اموات میں اضافہ ہوا، باراک اوباما نے کارکنوں سے کہا آئندہ الیکشن میں جوبائیڈن کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی کامیابی یقینی بنانے میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔


ای پیپر