file photo

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی
10 May 2020 (09:46) 2020-05-10

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے رنگ جمایا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گجرات، پسرور، اوکاڑہ، قصور، کوٹ رادھا کشن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ میں بارش ہوئی، ٹیکسلا میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بہاولپور، بہاولنگر، نوابشاہ 45، سبی، جیکب آباد، روہڑی، تربت اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر