file photo

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے
10 May 2020 (09:36) 2020-05-10

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 639 ہوگئی۔

ملک میں ایک ہزار 9 سو 91 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 29 ہزار 465 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں اب تک 8 ہزار 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں 11 ہزار 93 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے، سندھ میں 10 ہزار 771 کیس رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا 4 ہزار 509 اور بلوچستان میں ایک ہزار 935 افراد وائرس سے متاثر ہوئے، اسلام آباد میں 641، گلگت بلتستان 430 اور آزاد کشمیر میں 86 مریض زیرعلاج ہیں۔


ای پیپر