file photo

دنیا بھر میں 41 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں
10 May 2020 (09:30) 2020-05-10

لندن: کورونا وائرس کے دنیا بھر میں مہلک وار جاری، دنیا بھر میں 41 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یورپ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1251 افراد نے دم توڑا، امریکا میں مزید 1422 افراد ہلاک ہوئے ہیں دنیا بھر میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اسپین میں 179، اٹلی میں 194 اور روس میں 104 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، برطانیہ میں 346 اموات ہوئی ہیں، ایران میں 48، انڈونیشیا 16، فلپائن اور بنگلہ دیش میں آٹھ آٹھ اور بھارت میں 116 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ سعودی عرب میں 10 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔


ای پیپر