محمد عامر ورلڈ کپ کھیلیں گے یانہیں ،مکی آرتھر نے اہم اعلان کر دیا
کیپشن:   Image Source : Facebook
10 May 2019 (21:38) 2019-05-10

اوول: ورلڈ کپ سے قبل مکی آرتھر نے محمد عامر کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ محمد عامر کی بولنگ اب پہلے جیسی نہیں رہی ۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم اس وقت دورہ انگلینڈ کیلئے موجود ہے جو پاکستان ٹیم کیلئے ایک کڑا امتحان ہے ، مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیساتھ یہ سریز انہتائی اہم ہے ،اس سے ہمارے نوجوان کھلاڑیو ں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ،مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے ۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے وارم اپ گیمز بہت اچھے رہے ہیں، موسم سرد ضرور تھا لیکن اچھی تیاری کا موقع ملا ہے،انہوں نے کہا کہ اوول میں میچ نہ ہونا مایوس کن رہا، وہاں کی کنڈیشنز بہت ٹف تھیں، ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کو انگلینڈ میں چھ ہفتے مل رہے ہیں جو بہت اچھا ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے اور اس کا ہمیں موقع مل رہا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عامر اچھا بولر ہے لیکن چیمپئینز ٹرافی کے بعد اس کی بولنگ آئیڈیل نہیں رہی،ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کیلئے دوسرے سیمرز کی طرح یہ کنڈیشنز سود مند رہتی ہیں، محمد عامر پر اعتماد ہے، وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے، مقابلے کی فضا کا ہونا اچھی بات ہے، 20 مئی تک دیکھتے ہیں کون کون ورلڈ کپ کیلئے اپنی جگہ پکی کرتا ہے۔


ای پیپر