موبائل ڈیوائسز سے متعلق حکومت نے’’ نئی سہولت ‘‘متعارف کروا دی
10 مئی 2019 (18:40) 2019-05-10

اسلام آ با د: موبائل فون صارفین اب اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر موبائل کمپنیوں کے نامزد کردہ فرنچائز سینٹرز پر بھی رجسٹر کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کو رجسٹر کروانے کے لیے سیلولر موبائل آپریٹر کے نامزد کردہ فرنچائزز پر سہولت مہیا کر دی ہے۔

ان فرنچائزز کی فہرست ویب سائٹhttps://dirbs.pta.gov.pk/facilitation-centerپر دستیاب ہے۔


ای پیپر