آئندہ کوئی اکاﺅنٹ منجمد نہیں کیا جائیگا :چیئرمین ایف بی آر
کیپشن:   Image Source : Facebook
10 May 2019 (17:30) 2019-05-10

اسلام آباد :چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگا ن کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائیگا ۔

شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ کوئی بھی اکاﺅنٹ منجمد کرنے سے قبل چیئرمین کے نوٹس میں لانا ضرور ی ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم ہو، کسی بھی قسم کا بینک اکاونٹ منجمد کرنے سے کم از کم 24 گھنٹے قبل معاملہ ان کے نوٹس میں لایا جائے گا،چیئرمین ایف بی آر کا کہناتھا کہ ریونیوشارٹ فال سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اور ٹارگٹ سے متعلق ابھی کچھ بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرمیں اختیارات نچلی سطح کےافسران کوبھی منتقل کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی بات چھوڑیں پہلے پاکستان کی بات کررہے ہیں اورآئی ایم ایف سے متعلق حفیظ شیخ سے پوچھیں،شبر زیدی نے یہ بھی بتایا کہ ہرفیصلے کی منظوری چیئرمین سے لیناضروری نہیں ہے اوربجٹ کےلیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے شبر زیدی کو اعزازی چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، شبرزیدی بطور چیئرمین تنخواہ نہیں لیں گے لیکن چیئرمین کے تمام اختیارات انہیں حاصل ہوں گے۔


ای پیپر