Image Source : Telegraph

لندن دوران تراویح فائرنگ ۔۔۔ ہر طرف افرا تفری پھیل گئی
10 May 2019 (17:09) 2019-05-10

لندن :لند ن میں دوران تراویح مسلح شخص کی مسجد کے با ہر فائرنگ ،مسلح شخص نے مسجد کے باہر فائرنگ کر کے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جس کو نمازیوں نے ناکام بنا دیا .

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا ،حملہ آور ناکامی کی صورت میں مسجد کے باہر سے ہی فرار ہو گیا ،تاہم اس واقع میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ۔

میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری ہے، واقعے کے بعد ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


ای پیپر