سعودی خواتین افطاری کی تیاری میں کتنے گھنٹے صرف کرتی ہیں ، اہم ترین انکشاف
کیپشن:   IKEA Saudi ArabiaVerified account
10 May 2019 (14:25) 2019-05-10

جدہ : سعودی عرب میں خواتین سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ افطار کی تیاری پر روزانہ کتنا وقت صرف کرتیں ہیں۔ جس کے جواب میں سعودی خواتین کی اکثریت نے جواب دیا کہ وہ کم از کم چھ گھنٹے تک افطار کی تیاری میں صرف کرتی ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سب سے زیادہ کھانا پینا اسی مہینہ میں ہوتا ہے۔

اندلسیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ میں اور میری والدہ ظہر سے مغرب تک کچن میں ہی رہتی ہیں۔ ایک اور سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ دوپہر کو آنکھ کھلتے ہی کچن میں ڈیرہ ڈال لیتی ہوں جو مغرب کی آذان کے بعد تک جاری رہتا ہے۔

رمضان کے ابتدائی دنوں میں ڈشوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے اور آخری رمضان تک چند ڈشوں تک محدود ہو جاتی ہے۔


ای پیپر