ہمیں بھی غصہ آتا ہے، پرویز خٹک کی خواجہ آصف کو وارننگ
کیپشن:   فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز
10 May 2019 (14:00) 2019-05-10

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وارننگ دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فاٹا کی نشستوں سے متعلق بل پر دھواں دھار تقریر کی جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ خواجہ صاحب غصہ نہ ہوں ہمیں بھی غصہ آتا ہے اگر آپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کل ہم اپنے سپیکر کے تحفظ کیلئے کھڑے ہو جائیں۔

پرویز خٹک کے جملوں پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پرویز خٹک نے ہمارا سپیکر پکارا۔ کیا آپ پورے ہاؤس کے سپیکر نہیں اور پرویز خٹک کے لفظ کو حذف کیا جائے۔

راجہ پرویز اشرف کے اعتراض پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں پورے ایوان کا سپیکر ہوں۔


ای پیپر