محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
10 May 2019 (10:14) 2019-05-10

لاہور: محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی۔ آج سے بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد پنجاب میں گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بادل برسیں گے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی کالی گھٹاوں کا راج رہے گا، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں قلات، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں آندھی اور بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بادل بر سیں گے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھکر 45، جیکب آباد، نواشاہ، بہاولنگر، سبی اور پڈعیدن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر