Photo Credit Yahoo

پاکستان سٹاک ایکس چینج ،کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری
10 مئی 2018 (23:11) 2018-05-10

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 7دن تک جاری رہنے والی کاروباری مندی کا زور ٹوٹ گیا،جمعرات کے روز ملا جلا رجحان رہا اورکاروبارمیں اتار چڑھاو¿ کے بعد معمولی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 60.78پوائنٹس کے اضافے سے43855.78پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مارکیٹ سرمایہ میں7ارب97کروڑ17لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی، 53.84فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ رہا ا لبتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 44لاکھ 18ہزار شیئرززائدرہا۔

جمعرات کوقومی شیئرز مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوااور 7روز سے جاری مندی کے باعث بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہوکر پرکشش سطح پر آنے کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی گئی لیکن ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں کاروباری اتار چڑھاو¿ دیکھنے میں آیا اور اس دوران کے ایس ای 100انڈیکس 44138.88پوائنٹس کی بلند اور43735.80پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہوا لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 60.78پوائنٹس کے اضافے سے43855.78پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 38.79پوائنٹس کے اضافے سے 21507.34پوائنٹس , کے ایم آئی30 انڈیکس378.48پوائنٹس اضافے سے75322.51 پوائنٹس البتہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 11پوائنٹس کمی سے31755.53پوائنٹس ہو گئی۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاو¿ جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے194کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ156کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاو¿ جاری رہنے کا امکان ہے۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 7ارب97کروڑ17لاکھ روپے بڑھ کر90کھرب 21ارب37 کروڑ14 لاکھ روپے ہو گیا۔

جمعرات کوفرسٹ داﺅدبینک کی سرگرمیاں1کروڑ36لاکھ66ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ دیوان سیمنٹ ،انویسٹ بینک ،فوجی سیمنٹ ،ٹرسٹ انوسیٹ بینک ،اینگرو پولیمر ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،بینک آف پنجاب اور یونٹی فوڈز کے حصص کا بھی نمایاں کاروبار ہوا۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت45.01روپے کے اضافے سے2429.00روپے ہو گئی اسی طرح ہینو موٹرز کے حصص کی قیمت 23.50روپے کے اضافے سے1098.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب444.95اور58.67روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت8454.04روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت3000.00روپے پر آ گئی


ای پیپر