Photo Credit Yahoo

دنیا کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ بند
10 مئی 2018 (21:29) 2018-05-10

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ' انسٹاگرام ' دنیا کے بیشتر ممالک میں بند ہوگئی۔ صارفین نیوز فیڈ، تصاویر شیئر کرنے سے محروم ہوگئے۔

امریکا، جاپان اور یورپ کے بیشتر ممالک میں انسٹاگرام کے صارفین ویب سائٹ بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کو نیوز فیڈ، کسی تصویر کو لائک کرنے یا کسی پوسٹ پر تبصرہ کرنے جیسی سہولت میسر نہیں ہے۔

انسٹا گرام کو وسیع پیمانے پر سروس کی معطلی کا سامنا پہلے کبھی نہیں کرنا پڑا۔ انسٹاگرام کی سہولت بند ہونے پر صارفین نے سماجی رابطے کی متبادل ویب سائٹ کا ر±خ کرنا شروع کر دیا ہے۔


ای پیپر