بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سدھو بیل کے حملے میں زخمی
10 مئی 2018 (19:52) 2018-05-10


امرتسر: کرکٹر سے سیاستدان بننے والے بھارتی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھوگزشتہ روز امرتسرمیں ایک آوارہ بیل کے حملے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ، میڈیا کے دونمائندوں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹر سے سیاستدان بننے والے بھارتی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھوگزشتہ روز امرتسرمیں ایک آوارہ بیل کے حملے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ،وہ ایک گوردوارے کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ نوجوت سنگھ سدھو امرتسر میں درگیانہ ٹیمپل کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے بعد جیسے ہی ٹیمپل سے باہر آئے ۔


میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔اسی دوران ایک آوارہ بیل بھی وہاں آ ٹپکااور مجمعے پر حملہ کر دیا۔پولیس نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ میڈیا کے دو نمائندوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ کی وزارت نے گذشتہ سال جانور پالنے پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔ہوسکتا ہے یہ آوارہ بیل اسی کا انتقام لینا چاہتا ہو۔


ای پیپر