کوئی غیر ملکی طاقت تہران کو دھمکا نہیں سکتی : ایران
10 مئی 2018 (19:02)

تہران : ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کوئی غیر ملکی طاقت تہران حکومت کو دھمکا نہیں سکتی ۔


اپنے ایک بیان میں عراق اور شام میں ایرانی فوج کی تازہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کو عسکری طور پر ڈرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے یہ بیان امریکا کی طرف سے جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد دیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس امریکی اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی سے خوفزدہ نہیں ہے۔


ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کسی جوابی ردعمل سے پہلے اس ڈیل کے دیگر فریق ممالک سے مشاورت کی جائے گی


ای پیپر