خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ
10 مئی 2018 (18:36) 2018-05-10


پشاور : خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول نہیں جاتا ۔


تفصیلات کے مطابق صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے پی حکومت نے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے کروایا ۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ کا تقریباً ہر چوتھا بچہ سکول سے باہر ہے۔ اس وقت 60 لاکھ 17 ہزار بچے سکولوں میں زیرتعلیم ہیں جبکہ 18لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 23 فیصد ہے۔ سکولوں سے باہر بچوں میں 11لاکھ 88 ہزار بچیاں اور چھ لاکھ 12 ہزار لڑکے سکولوں سے باہر ہیں۔ ان بچوں میں 11لاکھ 52 ہزار ایسے بچے شامل ہیں جو زندگی میں کبھی سکول نہیں جا سکے۔


چھ لاکھ 48 ہزار بچے سکول میں داخل تو ہوئے اور بعد میں سکول چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی بڑی وجوہات میں غربت، سکولوں کا دور ہونا اور تعلیم سے لگاؤ نہ ہونا شامل ہے۔


ای پیپر