ریاض ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا
10 مئی 2018 (17:54) 2018-05-10

صنعاء:یمن سے داغا جانا والا بیلسٹک میزائل سعودی فضائیہ نے فضا ہی میں تباہ کر دیا جس دارلحکومت ریاض ایک مرتبہ پھر بڑی تباہی سے بچ گیا ۔


تفصیلات کے مطابق دارلحکومت ریاض میں یکے بعد دیگرے چار زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ٗ عرب ٹی وی کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں نے ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جنہیں سعودی فوج نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔حوثیوں کے سرکاری ٹیلی ویژن نے حوثی ملیشیا کے حوالے سے دعوی کیا کہ انقلابیوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں معاشی اہداف پر میزائل داغے۔ دعوی کیا گیا کہ بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ نے کہ ریاض میں معاشی اہداف کو طاقت سے نشانہ بنایا۔


حالیہ چند مہینوں کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے کئی بار سعودی دارلحکومت کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم سعودی فوج نے انہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا۔


ای پیپر