ڈوبتے کتے کو بچانے کیلئے برازیل کی خاتون اول نے جھیل میں چھلانگ لگا دی
10 مئی 2018 (17:39) 2018-05-10

براسیلیا : برازیل کی خاتون ِ اول نے کتے کو ڈوبتا دیکھ کر جھیل میں چھلانگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں 34سالہ خاتون اول مارسیلا تیمر اپنے بیٹے کے ہمراہ صدارتی محل کے احاطے میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کے پالتو کتے نے جھیل میں چھلانگ لگا دی ۔ کتے کو مشکل میں دیکھ کر مارسیلا تیمر خود کو روک نہ پائیں اور وہ خود ہی جھیل میں کود پڑیں جس کے بعد وہ کتے کو بچا کر کنارے تک لے آئیں ۔


ای پیپر