سی آئی اے کی نامزد سربراہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئیں
10 مئی 2018 (16:29)


واشنگٹن :امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ادارہ قیدیوں کے ساتھ تشدد کے طریقے استعمال نہیں کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی میں ا نہوں کہا کہ ان کی قیادت کے دوران اگر امریکی صدر بھی کہیں گے تو ادارہ قیدیوں پر تشدد نہیں کرے گا۔ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں، جہاں مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کے متنازعہ طریقوں کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم 2003 تا 2005 کے دوران اس مرکز میں واٹر بورڈنگ کا طریقہ کار بھی استعمال کیا گیا تھا ۔


واضح رہے کہ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ نامزد کر رکھا ہے۔ اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں آ سکے گی۔


ای پیپر