صومالیہ میں 11 شوہروں کی بیوی کو سنگسار کر دیا گیا
10 مئی 2018 (15:42)

موغا دیشو : صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے 11 شوہروں کی بیوی کو سنگسار کر دیا ، شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔


صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے کہا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔ صومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں نے کہا کہ الشباب کے جنگجوئوں نے خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا ۔


شدت پسند تنظیم الشباب شرعی قانون کی سخت تشریح کرتی ہے۔ صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں مغرب نواز حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔لوئر شیلیل کے گورنر ممحد ابو اسامہ نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک نے کہا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔


ای پیپر