ہواوے نے میٹ 40 سیریز کے نئے سمارٹ فونز متعارف کرا دئیے، قیمت کتنی ہے؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ ہواوے
10 مارچ 2021 (20:04) 2021-03-10

لاہور: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے میٹ 40 سیریز کے 4 فونز میٹ 40، میٹ 40 پرو، میٹ 40 پرو پلس اور میٹ 40 آر ایس پورشے ڈیزائن متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز کا پانچواں فون میٹ 40 ای فائیو جی بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہواوے میٹ 4 ای فائیو جی میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ موجود ہے۔سکرین میں بائیں جانب پنچ ہول میں 13 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔یہ فون ہواوے کے اپنے تیار کردہ پراسیسر کیرین 990 ای پراسیسر سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا گیا ہے۔

میٹ 40 ای میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی سٹوریج کے آپشنز موجود ہیں جبکہ اس کی بیٹری 4200 ایم اے ایچ ہے اور اس کیساتھ 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور ریورس چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہے تاہم اس کی سپیڈ کے حوالے سے کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔ اس کے علاوہ یہ فون آئی پی 42 ریٹنگ، ہیڈفون جیک، وائی فائی 6 پلس، ڈوئل بینڈ جی پیس ایس، ایئر gestures اور سٹیریو سپیکرز قابل ذکر ہیں۔

فون کی پچھلی جانب چار کیمروں کا سیٹ اپ دائرے کی شکل میں دیا گیا ہے جس میں مرکزی کیمرا 64 میگاپکسل کا ہے اور اس کیساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (3 ایکس آپٹیکل زوم)، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور لیزر فوکس کیمرے موجود ہیں۔ یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے، جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ماڈل 4599 یوآن (ایک لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی سٹوریج والا ورژن 5099 یوآن (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر