ایتھوپیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ، 157 افراد سوار تھے
کیپشن:   تصویر ٹوئٹر
10 مارچ 2019 (15:32) 2019-03-10

عدیس بابا: افریقی ملک ایتھوپیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس میں مسافروں سمیت 157 افراد سوار تھے جبکہ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے طیارہ گرنے کی تصدیق بھی کرد ی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس کینیا کے دارلحکومت نیروبی جار ہا تھا کہ پرواز بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا جس میں 149 مسافر سوار تھے اور 8 رکنی جہاز کا عملہ بھی موجود تھا۔

یہ واقعہ آج صبح پونے نو بجے پیش آیا، تاہم ابھی تک طیارہ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیار چند مہینے قبل ہی ایئر لائن نے حاصل کیا تھا اور یہ بالکل نیا ایڈیشن تھا۔


ای پیپر