بی جے پی نے ابھی نندن کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کر دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
10 مارچ 2019 (14:17) 2019-03-10

نیو دہلی: مودی سرکار نے ووٹ مانگنے کا نیا طریقہ اپنا لیا، عوام کو بے وقوف بنانا مودی سرکار کو مہنگا پڑگیا، بی جے پی نے ابھی نندن کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے، مودی سرکار پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ابھی نندن کی تصویر استعمال کرنے پر چوکیدار کو شرم آنی چاہیے۔

ابھی نندن کی تصاویر انتخابی مہم میں استعمال کرنے پر بھارتی صحافی راما لکشمی نے کہا کہ تصویر لگانے کی اجازت کس نے دی؟ یہ دہلی ہے نہ کہ بھارت کا کوئی دور دراز کا علاقہ۔

کوئی بولا بی جے پی اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے مسلح افواج کے افسر کو استعمال نہیں کرسکتی، کیا بی جے پی کچھ ہٹ کر کر رہی ہے؟

صارفین نے آواز اٹھائی تو بھارتی الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لے لیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں مسلح افواج کے کسی بھی شخص کی تصاویر اپنی انتخابی مہم میں استعمال نہ کریں۔


ای پیپر