پی ایس ایل فور میں نئے ریکارڈ بن گئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
10 مارچ 2019 (12:31) 2019-03-10

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دیدی، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، میچ میں ریکارڈ 427 رنز بنے۔

پاکستان میں ہونیوالے پہلے میچ میں شائقین کی ریکارڈ انٹری، کرکٹ فینز نے اپنی ٹیموں کو بھی خوب سپورٹ کیا۔

لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ نقصان دہ ثابت ہوا۔ اسلام آباد نے بورڈ پر پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا 238 مجموعہ سجایا۔ ڈیلپورٹ نے ایونٹ کی دوسری سنچری بنا ڈالی۔ محمد آصف نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور 17 بالز پر ففٹی داغی۔

جواب میں قلندرز کے بلے بازوں نے تھوڑی مزاحمت دکھائی لیکن فہیم اشرف نے 6 کِلیاں اُڑائیں۔ سہیل اختر کے جارحانہ 75 رنز بھی قلندرز کو شکست سے نہ بچا سکے۔ لاہور صرف 189 رنز بنا سکے۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ شاندار فتح کیساتھ پلے آف کیلئے کوالیفائی کر گیا جبکہ قلندرز کیلئے ابھی بھی اگر مگر کی صورتحال ہے۔


ای پیپر