ملک میں پھر سے بادل برسنے کو تیار۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
10 مارچ 2019 (10:03) 2019-03-10

کوئٹہ: بلوچستان میں آج موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی، پی ڈی ایم اے نے ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا، عملے کی چھٹیاں منسوخ۔

کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ شروع گیا، آج مکران، قلات، سبی اور ژوب ڈویژن سمیت بیشتر علاقوں میں بادل کھل کر برسیں گے۔

محکمہ موسومیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 07، استور منفی 06، ہنزہ منفی 03، مالم جبہ منفی02، اسکردو اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر