10 مارچ 2018 (20:09) 2018-03-10

دبئی: مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تاہم 18 کے انفرادی اسکور پر کمار سنگاکارا عرفان جونیئر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔

دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ڈینلی اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کے بدولت مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 125 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر آج پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطان کو پہاڑ جیسا ہدف دیدیا ۔بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز نے بہترین فیلڈنگ اور باﺅلنگ کا بھی مظاہر ہ کیا ۔شاہد آفریدی نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ ملتان سلطانز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شاہد آفریدی نے پہلے کیرون پولارڈ (3)، سیف بدر (13) اور کپتان شعیب ملک (6) کو واپس پویلین روانہ کیا۔


ای پیپر