کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو جیت کیلئے 189رنز کا ہدف دیدیا
10 مارچ 2018 (18:27)

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے جوئے ڈینلی اور لینڈل سیمنز اوپننگ کے لیے آئے اور ٹیم کو انتہائی سست آغاز فراہم کیا، سیمنز 13 گیندوں پر صرف 4 رنز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈینلی کے ساتھ ملکر 118 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، ڈینلی 55 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم 39 گیندوں پر 58 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔آخری اوورز میں کولنگ انگرم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔


ای پیپر