پاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کےلئے قوت کا باعث ہیں ‘ امام کعبہ
10 مارچ 2018 (18:21) 2018-03-10

لاہور: امام کعبہ ا لشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے قوت کا سبب ہے ،سعووی حکومت اور عوام ہمےشہ پاکستان پر فخر محسوس کر تی ہے ، موٹروے پولیس عظیم ترین کام عوام کے سفری راستوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔اس کام کے بدلے اللہ آپ کے کاموں میں آسانیاں پیدا کر ے ۔

پاکستان پر جب بھی کو ئی آفت آئی سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیااور دوستی کا حق ادا کیا ۔ امام کعبہ نے مزید کہا کہ آپ مسلمانوں کے لیے امن کی حفاظت کرتے ہیں اﷲآپ کی حفاظت کرے ۔آپ نے انتہائی قلیل مدت میں بڑ انام پیدا کیا ۔سعودی عرب کے عوام اور حکومت پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان سعودی عرب کا دوسرا گھر ہے ۔انہوں نے مزید کہا دو آنکھو ں پر جہنم حرام ہے ایک وہ جس میں اﷲ کے خوف سے آنسو نکلیں اور ایک وہ جو راستوں کی حفاظت کرتی ہے ۔موٹروے پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ لوگ بھی یہ ہی کام کر رہے ہیں اور یہ جہاد کی ایک قسم ہے ۔


ای پیپر