اتحادیوں نے چیئرمین سینٹ کے فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دے دیا
10 مارچ 2018 (17:26)

اسلام آباد:نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ تمام اتحادیوں نے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار نواز شریف کو دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان ایک روز تک ہو جائے گا جو فیصلہ نواز شریف کریں گے وہی فیصلہ اتحادی جماعتوں کا بھی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نواز شریف کے زیر صدارت اتحادی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کے بعد میر حاصل بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادیوں نے مشاورت کے بعد چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار نواز شریف کو دے دیا ہے، آئندہ 24گھنٹوں میں چیئرمین سینیٹ کے نام باضابطہ اعلان ہو جائے گا جو فیصلہ نواز شریف کریں گے وہی فیصلہ اتحادی جماعتوں کا بھی ہوگا، چاہئے نام مسلم لیگ (ن) سے ہو یا اتحادی جماعتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


ای پیپر