سپرلیگ کا اہم ترین میچ ،کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
10 مارچ 2018 (16:37)

پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کا فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، سیف بدر، سہیل تنویر، عمران طاہر، جنید خان، محمد عرفان اور ہارڈس ولجیون پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز کا پلیئنگ اسکواڈ میں جوئے ڈین لی، لینڈل سمنز، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارہ عماد وسیم، شاہد آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان جونیئر، محمد عامر اور عثمان شنواری شامل ہیں۔آج ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کو پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کرنے کے لیے جیت کی سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ ملتان سلطانز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ کراچی کنگز 6 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر موجود ہے۔


ای پیپر