سرکاری ملازمین کیلئے ایک ساتھ 3چھٹیوں کا اعلان
10 مارچ 2018 (16:14)

لاہور:وفاقی ملازمین ماہ مارچ میں 3 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے۔ یوم پاکستان 23 مارچ بروز جمعة المبارک کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعتہ المبارک کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کا مزہ لیں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ کو ڈیوٹی پر آنا پڑیگا۔


ای پیپر