France President,Macron,Slap,
10 جون 2021 (22:52) 2021-06-10

پیرس :فرانسیسی صدر کو تھپڑمارنے والے شخص نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جذبات میں آکر یہ حرکت کی ،ڈیمیئن تاریل نامی اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی صدر کے طرز حکومت سے تنگ آ چکا تھا ۔

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کو4 ماہ کی سزا سنا دی گئی ،ڈیمیئن تاریل نامی اس شخص نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں کہا کہ وہ فرانسیسی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آچکا تھا ،اور جب وہ پبلک مقام پر اُن کے سامنے آئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور تھپڑ مار دیا ۔

عدالتی فیصلہ کے مطابق 28 سالہ ڈیمیئن تاریل چار ماہ جیل میں گزارے گا جبکہ اس کی باقی سزا معطل رہے گی،برطانوی اخبارکے مطابق عدالت میں بیان دیتے ہوئے حملہ آور نے  کہا کہ وہ میکرون کی صدارت سے مایوس ہوگیا ہے اور پبلک مقام پر ان کا نظر آنا اسے ناگوار گزرا جس کی وجہ سے اس نے صدر کو تھپڑ مارا۔


ای پیپر