سونا سستا ہو گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
10 جون 2021 (20:23) 2021-06-10

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 امریکی ڈالر کی گراوٹ ہوئی اور نئی قیمت 1875 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 770 روپے کم ہو کر 94 ہزار 480 روپے ہو گئی تھی۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر