Weather, pleasant, rain, Lahore, Punjab, Pakistan, Nature, fasting people
10 جون 2021 (19:53) 2021-06-10

لاہور :گرمی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،جمعہ سے پیر کے دوران آندھی کیساتھ ساتھ تیزبارشوں کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سورج کا پارہ انہتائی عروج پر ہے جس نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے ،لاہو رمیں 44 ڈگری کی شدید گرمی نے عوام کا بُرا حال کر دیا ،پشاور میں پارہ 48 ڈگڑی سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال عوام کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ بروز جمعہ سے موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا ،گرمی کی شدت میںواضح کمی واقع ہو جائے گی ،اس دوران پاکستان کے متعدد شہروں میں جمعہ سے پیر تک آندھی اور تیز بارشوں کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔ 


ای پیپر