Pakistan Pension,Pakistan Govt Employee
10 جون 2021 (19:25) 2021-06-10

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد کو بڑا ریلیف دیدیا ،کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر نہیں لگا یا جا ئیگا ۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میںحکومت نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری شروع کر رکھی تھی جس میں 7.5 فیصد فکسڈ ٹیکس کی تجویز زیر غور تھی اگر یہ ٹیکس عائد کر دیا جاتا ہے تو پنشنر ز اور ریٹائرڈ افراد پر 18 ار ب سے زائد کا ٹیکس بوجھ عائد ہو جانا تھا ،لیکن عمران خان نے بڑھتی مہنگائی اور عوام دوست پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیکس لگانے کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پنشن کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے ادائیگی کرتی ہے، ساڑھے 7 فیصد فکسڈ ٹیکس کے بعد پینشنر پر 18 ارب سے زائد کا ٹیکس کا بوجھ عائد ہونا تھا، لیکن اب نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ بینیفٹ افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔


ای پیپر